کوئٹہ جامع مسجد بم دھماکےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

مقدمے میں قتل اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، سی ٹی ڈی ذرائع

مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا سی ٹی ڈی ذرائع فوٹوانٹرنیٹ

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجدو مدرسہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں مسجد کے اندر بم دھماکا، 5 افراد شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔
Load Next Story