ہاکی کو ساؤتھ ایشین گیمز سے نکال دیاگیا قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم
منتظمین نے مناسب سہولیات نہ ہونے کو جواز بناکر ہاکی کو ایونٹ کا حصہ بنانے سے انکار کردیا
ہاکی شائقین کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ قومی ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کرسکے گی۔
یکم دسمبر سے کھٹمنڈو نیپال میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز میں ہاکی کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منتظمین نے ہاکی سہولیات مناسب نہ ہونے کو جواز بناکر اسے ایونٹ کا حصہ بنانے سے انکار کردیاہے۔ اب مجموعی طورپر 27 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی شامل نہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےسیکرٹری خالد محمود نے ہاکی ایونٹ کے اخراج کی تصدیق کی ہے، ان کا کہناہےکہ ہم نے چارماہ پہلے بھی ساؤتھ ایشین گیمز کے آرگنائزر کو درخواست کی تھی کہ ہاکی کو فہرست سے نہ نکالا جائے لیکن ان کی جانب سے ہاکی ٹرف اور دوسری بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کو اس کو گیمز کا حصہ نہ بنانے کا موقف اختیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔