کراچی مری سے گرفتار 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مری سے گرفتار کئے گئے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے تمام ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں چہروں پر کپڑے ڈال کر سٹی کورٹ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ،اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، نیپیئر تھانے کی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اور انکی نشاندہی پر ان کے روپوش ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے 19 سمتبر کو مری کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپہ مارکر 14 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، یہ ملزمان مبینہ طور پر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث روپوش ہو گئے تھےاورمری میں چھپے ہوئے تھے۔