عامر خان اور کیتھرین بگلو امریکی ایوارڈ کیلیے منتخب
بھارتی لیجنڈ اداکار کو یہ ایوارڈ28 اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی میں دیا جائے گا
PESHAWAR:
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کا مشہور ٹی وی پروگرام ''ستیہ مے و جیتے'' بھارت میں بہت مقبول رہا۔
اب اس پروگرام کو سات سمندر پار بھی سراہا جا رہا ہے۔ اس ٹی وی شو کے لیے عامر کو ممتاز امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ان کے ساتھ آسکر انعام یافتہ خاتون ڈائریکٹر کیتھرین بگلو کو بھی اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔عامر کو یہ ایوارڈ 28 اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی میں دیا جائے گا۔ اس سے قبل ٹائم میگزین نے عامر کو دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔