پاکستان اسٹیل کی پیداواری صلاحیت تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی
پاکستان سٹیل ملز کو بد ترین مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کوئلے کے ذخائر ختم ہوگئے
پاکستان اسٹیل ملز میں کوئلے کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت تاریخ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کو بد ترین مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کوئلے کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں اور آئندہ دو دن تک اسٹیل مل کو کوئلہ فراہم نہیں کیا گیا تو اسٹیل ملز کی پیداوار مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کو بند ہونے سے بچانے کے لیے پیداواری یونٹس کو ہیٹنگ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان اسٹیل کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹریاں بدستور کام کرہی ہیں۔ تاہم پاکستان اسٹیل کی پیداواری صلاحیت اپنی تاریخ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔