گھارو کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق

ایک گھنٹے بعد 8 سالہ امینہ اور 10 سالہ امان اللہ بلوچ کی لاشیں نکالی گئیں

نجی اسپتال میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد لاشیں ورثاء ملیر لے گئے۔ فوٹو: فائل

گھارو کے قریب اسٹیل مل کی نہر میں نہاتے ہوئے 2 بہن بھائی جاں بحق، لاشییں ورثاء ملیر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب تھہیم گوٹھ کے مقام پر اسٹیل مل کی نہر میں نہاتے ہوئے ملیر کے رہائشی 8 سالہ امینہ بلوچ اور 10سالہ امان اللہ بلوچ ڈوب گئے جن کی لاشوں کو مقامی غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے بعد برآمد کرلیا۔




گھارو کے ایک نجی اسپتال میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد لاشیں ورثاء ملیر لے گئے، ملیر کا ایک بلوچ خاندان پکنک منانے کے لیے گھارو آیا ہوا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ خاندان کا تعلق منزل پمپ ملیر سے بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story