ٹنڈو محمد خان 3 خواتین 16 روز سے لاپتہ اغوا کا مقدمہ درج
پیر محلہ کی رہائشی شبانہ منگنھار، حاجانی ملاح اور انو قمبرانی شادی بیاہ میں گیت گاتی تھیں
16 روز قبل شادی کی تقریب میں گیت گانے کے لیے جانے والی3 خواتین کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا۔
ورثاء نے سٹی تھانے پر2 خواتین سمیت 4 افراد کے خلاف تینوں خواتین کے اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر محلہ کے رہائشی نزاکت علی منگنھار نے گزشتہ شب سٹی تھانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ 16 روز قبل لکھی عزیز اللہ قمبرانی، 2 خواتین گلاں قمبرانی، عالیہ خاصخیلی اور ایک شخص جمن کیریو کے ساتھ ان کے گھر آیا تھا اور ٹنڈوالہیار میں شادی کی تقریب میں گانے کے لیے اسکی 30 سالہ بہن شبانہ منگنھار، حاجانی ملاح اور مسمات انو قمبرانی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم16 روز گزر جانے کے باوجود مذکورہ خواتین واپس گھر نہیں آئیں جب کہ انھیں لے کر جانے والے افراد بھی اپنے گھروں پر موجود نہیں جس سے انھیں شبہ ہے کہ ان کی خواتین کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے لکھی عزیز اللہ قمبرانی، مسمات گلاں قمبرانی، مسمات عالیہ خاصخیلی اور جمن کیریو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ شمس کھوکر کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کا مغویہ کے گھر آنا جانا تھا اور بظاہر یہ معاملہ پسند کی شادی کا لگتا ہے، لیکن اصل حقائق ملزمان کی گرفتاری اور مغوی خواتین کی بازیابی کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے۔