لورگاٹ کا تقرر جنوبی افریقی بورڈ کو بھارتی دھمکی نظرانداز کرنے پر نقصان کا اندیشہ

بی سی سی آئی کے صدرنے سی ایس اے کو ہارون لورگاٹ کو چیف ایگزیکٹیوبنانے سے منع کیا تھا

۔جنوبی افریقی بورڈ کو 200 ملین رینڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی نظر انداز کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے۔


بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن نے سی ایس اے کو ہارون لورگاٹ کو چیف ایگزیکٹیوبنانے سے منع کیا تھا، لورگاٹ کی تقرری سے قبل ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ایک ممبرنے سوال اٹھایا تھا کہ اگر لورگاٹ کو چیف ایگزیکٹیو بنایا گیاتو مالی طور پر کتنا نقصان ہوگا جس پر انھیں بتایا گیا کہ بہت کم اور یہی اندازے کی غلطی اب بھاری پڑرہی ہے۔ بھارت کی جانب سے پہلے ٹور کیلیے دستیاب جگہ کو مختصر کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر جنوبی افریقی بورڈ کو 200 ملین رینڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور اگر بھارت نے ٹور ہی منسوخ کردیا تب پھر سی ایس اے کو اندازے سے بھی زیادہ نقصان ہوگا۔ بورڈ آفیشلز کا کہنا ہے کہ ہم کوئی بھی رائے دینے سے قبل بھارتی بورڈ کی 29 ستمبر کو شیڈول سالانہ جنرل میٹنگ کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story