ڈالر کی بے قدری کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار 865 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 75 ہزار 865 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 88 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں 50پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی، اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 90 پیسے کی سطح پربندہوا، اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر34 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 158 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔


ڈالر کی بے قدری کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو میں سونے کی قیمت بھی گر گئی اور مقامی صرافہ مارکیٹو میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 1000 روپے اور 865 روپے کی واضح کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار 865 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story