ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس سمیت سرکاری اداروں نے اربوں روپے بچائے
صدارتی سیکریٹریٹ نے 22 کروڑ 40 لاکھ، اسمبلی سیکریٹریٹ نے 63 کروڑ کی بچت کی
RAHIM YAR KHAN:
ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں نے اربوں روپے کی بچت کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی سیکریٹریٹ نے 22 کروڑ 40 لاکھ روپے بچت کی۔ صدر کا سیکیورٹی اسٹاف لانے اور لے جانے کیلیے اب خصوصی سی ون30 طیارے کے بجائے پاکستان ایئر فورس کی معمول کی پروازیں استعمال ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ صدر کے قافلے میں افسران و اہلکاروں کی تعداد 36 سے کم کر کے 16 کر دی گئی جس سے 58 لاکھ روپے بچت ہوئی۔