تحریک انصاف نے سانحہ پشاور کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی

سانحہ پشاور قوم کوتقسیم کرنے کی سازش ہے ایسی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، قرارداد

سانحہ پشاور قوم کوتقسیم کرنے کی سازش ہے ایسی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، قرارداد فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے سانحہ پشاور کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔


تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے سانحہ پشاور کے خلاف پنجاب اسمبلی مذمتی قرارداد جمع کروادی، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان پشاور میں چرچ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے، دہشت گرد ہماری قومی وحدت کوتقسیم نہیں کرسکتے، سانحہ پشاور قوم کوتقسیم کرنے کی سازش ہے ایسی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کوہاٹی گیٹ میں واقع گرجا گھر میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے، چرچ دھماکے کے بعد پشاورکی فضاء سوگوار ہے، میتوں کی تدفین کا سلسلہ رات سےجاری ہے، جبکہ المناک واقعے کےخلاف مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story