وفاقی کابینہ کی کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت

وزیراعظم کا تمام وزارتوں کو ای بلنگ اور ای بڈنگ نظام متعارف کرانے کا حکم

وزیراعظم کا تمام وزارتوں کو ای بلنگ اور ای بڈنگ نظام متعارف کرانے کا حکم فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ای بلنگ اور ای بڈنگ نظام متعارف کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلز کی ادائیگی اور ٹھیکوں کی بولی مکمل طور پر آن لائن کی جائے۔

وفاقی کابینہ نے پاک ترک اقتصادی فریم ورک اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ مراد سعید نے وزارت مواصلات کی ایک سالہ کارکردی پر کابینہ کو بریفنگ دی اور وزیراعظم عمران خان نے وزارت مواصلات کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔


بعد ازاں وفاقی کابینہ میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں13نکاتی ایجنڈازیربحث آیا، مختلف وزرا نے عوامی ضروریات سے متعلق نکات پیش کیے جب کہ اجلاس میں عوامی مفادات سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا، زرتاج گل نےدور درازعلاقوں کیلیےشمسی توانائی سےچلنےوالےسسٹم کےاستعمال کی تجویز دی جس پر پہاڑی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنےوالے چولہے متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کی معیشت اب بہترسمت میں جارہی ہے، کرنٹ اکاونٹس خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے جب کہ موثرپالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹس خسارے میں کمی آئی ہے، کابینہ کو وزیرتوانائی نےاپنی وزارت میں 120ارب روپے کی بچت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ ایک سال میں گرتی ہوئی معیشت کوسنبھالا، دیوالیہ معیشت اب مستحکم ہوچکی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے پانچ ارب کے بلاسودقرضےدینے کی منظوری دی ہے جب کہ کابینہ نےترکی کے ساتھ اکنامک فریم ورک کی منظوری دی ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہےاس سال نئی انڈسٹری نے آنا ہے ہاوسنگ سیکٹر کی بحالی ہونے جارہی ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کے لیے انڈسٹری کا لگنا ضروری ہے۔
Load Next Story