مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 16واں دن غذائی اشیا اورادویات کی شدید قلت

کئی علاقوں میں محصورکشمیری کرفیو کی پابندیوں کوتوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا

قابض بھارتی فوج نے اپنے جارحانہ اقدامات کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 16 روز سے کرفیو برقرار ہے تاہم آج کئی علاقوں میں محصور شہری کرفیو کی سخت پابندیوں کوتوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید مظاہرہ کیا جس کے دوران ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی سخت پابندیوں اور کرفیو کے باوجود سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیلز برسائے جس کی زد میں آکر ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


قابض بھارتی فوج نے اپنے جارحانہ اقدامات کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے جس کے باعث جیلیں بھر گئی ہیں اور کئی مقامات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ مسلسل کرفیو کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی دم توڑنے لگی ہے، جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں، شاہراہیں بند، موبائل، نیٹ اور ٹرین سروس معطل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آسٹریلوی صحافی کے دل دہلا دینے والے انکشافات

مقبوضہ کشمیر میں 16 دن سے جاری کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کم پڑ گئی ہیں، دوائیں نہ ملنے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامان ہے۔
Load Next Story