وزیراعظم کی سول سروسز ریفارمز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں، وزیراعظم

سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں، وزیراعظم، فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وزیراعظم عمران خان نے سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرُعزم اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد پر مشتمل سول سروسز بنانے پر زور دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے سول سروس ریفارمز میں اب تک کی پیش رفت اورمستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔


وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے 65 اہم ترین خود مختار اداروں میں تعیناتی کے لیے پہلی بار ایک جامع اور شفاف نظام مرتب کیا گیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، کارکردگی جانچنے کے معیار اورترقی کے طریقہ کار کے لیے موجودہ نظام میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری ہے کہ سول سروسز قابل اور پرعزم افرادی قوت پر مشتمل ہو، سول سروس ایسے پرعزم افراد پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔
Load Next Story