جعلی ڈگری کیس بلوچستان ہائیکورٹ کا پیپلزپارٹی کے رہنماعلی مدد جتک کی گرفتاری کاحکم

بلوچستان ہائی کورٹ نےعلی مدد جتک کی عبوری ضمانت مسترد کرکےگرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

علی مدد جتک پر الزام تھا کہ وہ 2008 کے انتخابات میں کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر جعلی ڈگری کے ذریعے کامیاب ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماعلی مدد جتک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔


علی مدد جتک پر الزام تھا کہ وہ 2008 کے انتخابات میں کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر جعلی ڈگری کے ذریعے کامیاب ہوئے، ان کو جعلی ڈگری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف علی مدد جتک نےعبوری ضمانت لےرکھی تھی جس پرآج بلوچستان ہائی کورٹ نےعلی مدد جتک کی عبوری ضمانت مسترد کرکے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔

Recommended Stories

Load Next Story