بھارتی مظالم پاکستانی اکاؤنٹس کی معطلی پر پی ٹی اے کا ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ

یہ اقدام ٹوئٹر کی پالیسی اور معا شرتی معیار کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک کوشش ہے، پی ٹی اے

یہ اقدام ٹوئٹر کی پالیسی اور معا شرتی معیار کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک کوشش ہے، پی ٹی اے۔ فوٹو : فائل

کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستانی صارفین کی طرف سے اظہار رائے پر پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔


بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف پاکستانی صارفین کی طرف سے اظہار رائے پر پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی اے نے کہا کے یہ اقدام ٹوئٹر کی پالیسی اور معا شرتی معیار کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔

پی ٹی اے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے پاکستانی صارفین جن کے اکائونٹ ٹوئٹر انتظامیہ نے معطل کر دیئے ہوں وہ اس ای میل پر رابطہ کر سکتا ہے content-complaint@pta.gov.pk۔
Load Next Story