مائیک ہیسن کی عدم دلچسپی مصباح الحق کے لیے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار
پی سی بی کی جانب سے رابطے کے باوجود مائیک ہیسن نے درخواست جمع کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی
نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینے کے حوالے سے مسلسل عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جانے لگا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، رابطے کے باوجود انہوں نے درخواست جمع کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی، مسلسل 6 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے لیے گزشتہ سیزن میں کام کرنے والے مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن بی سی سی آئی نے روی شاستری کا انتخاب کرلیا جب کہ بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے رسل ڈومینگو کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
نیوزی لینڈ میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مائیک ہیسن نے پاکستان کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود درخواست جمع نہیں کروائی۔ موجودہ صورتحال میں مصباح الحق کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔