سال رواں کی آخری سہ ماہی میں میگا فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں گئی
سال 2013کی آخری سہ ماہی شروع ہوچکی ہے جس میں کئی ایسی فلمیں ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر۔۔۔
سال 2013کی آخری سہ ماہی شروع ہوچکی ہے جس میں کئی ایسی فلمیں ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر 'کھڑکی توڑ' بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔
اِن میں سے بیشتر فلمیں 'روایتی مصالحہ فلمیں' ثابت ہوئیں تو کچھ فلمیں مثلا 'ستیہ گرہ' اور 'زنجیر' کے بارے میں کی جانیوالی پیشن گوئیاں ناکام بھی ہوئیں ، اس کے برعکس شدھ دیسی رومانس' اور 'بھاگ ملکھا بھاگ'جیسی غیر روایتی کہانیوں پر بنائی جانیوالی فلموں نے کامیابی حاصل کی ۔سال رواں کی آخری سہ ماہی میں آنیوالی فلموں کے بارے میں ابھی سے چرچے شروع ہوگئے ہیں اور لوگ ان کی نمائش کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
گذشتہ جمعہ یعنی 20ستمبر کو فلم ''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' ریلیز ہوئی جو اپنے انوکھے اور منفرد ٹائٹل کی وجہ سے موضوع بنی ہوئی تھی اس میں شاہد کپور اور الینا ڈی کروز مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ شاہد کپور بھی کافی دیر بعد سلور سکرین پر ان ہوئے ہیں ابتدائی رپورٹ بھی ابھی تک ٹھیک ہی بتائی جارہی ہے۔کروڑوں دلوں کی دھڑکن رنبیرکپور جو حال ہی میں 'یہ جوانی ہے دیوانی' جیسی میگا ہٹ فلم دے چکے ہیں ،ایک بارپھر پردہ سیمیں پر ''بے شرم'' میں جادو جگائیں گے ۔جس میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کے ساتھ پلوی شردھا ہیروئن کا رول کر رہی ہیں جبکہ اس کو ابھینو کیشپ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
2 اکتوبر کو ریلیز ہونیوالی اس فلم میں رنبیر کپور اپنے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اکٹھے کسی فلم میں کام کر رہے ہیں جس میں وہ اس کے ماں باپ نہیں بلکہ پولیس انسپکٹر کے کرداروں میں چور (رنبیر) کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ۔ کھلاڑی فیم اکشے کمار کی باکس آفس ویلیو ختم نہیں ہوئی ہے اور اب بھی ان کی فلمیں اچھا بزنس کرتی ہیں۔ اکشے کمار،ادیتی رائے حیدری اور متھن چکرورتی کی نئی فلم 'باس' 16اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔جس میں سونا کشی اور ہنی سنگھ کے آئٹم سانگ کا بھی تڑکا شامل ہے۔رومانٹک، تھرلر اور ہاررتھری ڈی مووی 'راگنی ایم ایم ایس2' اکتوبر کے آخری ہفتے کی25 تاریخ کو 'جلوہ افروز' ہو گی۔ 'راگنی ایم ایم ایس ٹو' میں مرکزی کردار سنی لیون نے ادا کیا ہے ۔
ڈائریکٹر سنجے لیلا بنسالی کی فلم 'رام لیلا' کے بارے میں 'ہٹ' ہونے کی ابھی سے پیش گوئی کی جارہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈکون کا ہونا ہے جو اس میں رنویر سنگھ کے مقابل کام کر رہی ہیں ۔دیپکا اور رنویر سنگھ کو بالی وڈ کو ایک نئی رومانٹک جوڑی کے طور پر دیکھا جار ہاہے یہ فلم 15نومبر کو ریلیز ہوگی ۔ریتک روشن کی بلاک بسٹر فلم 'کرش' کے سیکوئل 'کرش3' کا سب لوگوں کو بے چینی سے انتظارہے۔'کرش 3'میں ان کی ہیروئن پریانکا چوپڑہ اور ویوک اوبرائے ولن کا کردار نبھارہے ہیں فلم کے ٹریلرسے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے یہ چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اورکرینہ کپور کی فلم 'گوری تیرے پیار میں'22 نومبر کو ریلیز ہوگی۔یہ رومینٹک کامیڈی فلم ہے ۔اس سے قبل یہ جوڑی ''اک میں اک تو'' میں جلوہ گر ہوچکی ہے مگر ان کی یہ کیمسٹری کامیاب نہیں رہی تھی۔
ماچو مین سنی دیول کی نئی فلم ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' 22نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں امریتا راؤ ان کی ہیروئن ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ''جوبولے سونہال'' کی طرح یہ فلم بھی اپنے نام کی وجہ سے تنازعات میں گھر چکی ہے ۔ سکھ کیمونٹی نے نام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔بلٹ راجہ گینگسٹر تھرلر ہے جس میں سیف علی خان اور سوناکشی سنہا نے لیڈ رول ادا کئے ہیں۔ فلم نومبر کی 29 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔کوریو گرافر پربھو دیواکی ڈائریکٹ کردہ فلم 'ریمبوراج کمار' کی کاسٹ میں شاہد کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں ۔ یہ فلم چھ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔امتیاز علی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 'ہائی وے'دراصل رومینٹک ڈرامہ ہے۔فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ اور ہیرو رندیپ ہودا ہیں یہ فلم 13دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
'دھوم 3' وہ فلم ہے جس کی ریلیز کا سب سے زیادہ انتظارکیا جارہا ہے۔ اس فلم کا آخری سین 14ستمبر کو فلم بند ہوا۔فلم کے انتظار کی سب سے بڑی وجہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہیں جو اس فلم میں مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ باقی کاسٹ میں ابھیشک بچن، کترینہ کیف اور اودے چوپڑہ شامل ہیں ۔دھوم 3 کی ریلیز ڈیٹ 20 دسمبر دی گئی ہے۔بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت 'گلاب گینگ'میں ایک نئے اوتار کے روپ میں نظر آئیں گی جو ان کی پچھلی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے۔عورتوں کے مسائل پر بنائی گئی 'گلاب گینگ' کے لیڈ رولز میں ایک اور بڑا نام جوہی چاولہ بھی شامل ہے ۔ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا لیکن غالب امکان یہی ہے کہ فلم دسمبر کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوسکتی ہے۔