ٹی وی چینلزپربھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چیئرمین پیمرا
بھارتی چینل اور اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل اپریٹر کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے، چیئرمین پیمرا
چیئر مین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ چینلز پر بھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئر مین سلیم بیگ نے گوجراںوالہ کے علاقائی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامہ کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ کیبلز پر بھارتی چینل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ تنبیہ بھی کی جاتی ہے کہ اگر کوئی بھارتی مواد نشر کرتے اور چینل دکھاتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چیئر مین پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی چینل دکھانے اور بھارتی اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل آپریٹرز کا نہ صرف لائسنس منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔