بینک آف پنجاب نے ون لنک پر پہلا ڈیبٹ ماسٹر کارڈ جاری کردیا

بینک آف پنجاب ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کو ون لنک (1Link) پر جاری کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا

صارف اب اپنے ڈیبٹ کارڈز کو دنیا بھر میں ماسٹر کارڈ قبول کرنے والے پی او ایس (POS) اور اے ٹی ایمز (ATMs) پر استعمال کرسکتے ہیں ۔فوٹو:فائل

بینک آف پنجاب نے اپنے 700,000 سے زائد صارفین کے لیے ٹی پی ایس کے اشتراک سے نئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آسانی اور سہولت کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

بینک آف پنجاب ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کو ون لنک (1Link) پر جاری کرنے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے اور یہ بینک آف پنجاب کے برانڈیڈ ڈیبٹ کارڈز کا پہلا سیٹ بھی ہوگا۔صارف اب اپنے ڈیبٹ کارڈز کو دنیا بھر میں ماسٹر کارڈ قبول کرنے والے پی او ایس (POS) اور اے ٹی ایمز (ATMs) پر استعمال کرسکتے ہیں ۔




گروپ ہیڈ پے منٹ سروسزبینک آف پنجاب مصطفی ہمدانی نے کہا ہے کہ بینک آف پنجاب کا ٹی پی ایس (TPS) کے ساتھ تعلق بھروسے اور اعتماد پر مبنی ہے۔ ہم ان کے ساتھ مستقبل میں بھی کئی مراحل پراشتراک عمل کی امید کرتے ہیں ۔چیف مارکیٹنگ آفیسر ، ٹی پی ایس شہزاد شاہد کا کہنا تھا کہ ٹی پی ایس (TPS) کو بینک آف پنجاب کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہونے پر فخرہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ون لنک (1Link) گارنٹی لمیٹڈفیصل اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروجیکٹ ہمارے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم پہلی مرتبہ ڈیبٹ ماسٹر کارڈ کو ون لنک (1Link) پر جاری کریں گے۔
Load Next Story