مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیاگیا ہے مریم اورنگزیب
ڈینگی کے ہزاروں مریض اسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب لاپتہ ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)
PESHAWAR:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہیاں حکومت کی بدانتظامی اور بری حکمرانی کے ثبوت ہیں،یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے، شہباز شریف نے نا صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخوا سے بھی ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا لیکن پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض اسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ لاپتہ ہیں۔