وفاقی وزیر داخلہ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا طبی معائنہ کمانڈنٹ اے ایف آئی سی نے کیا

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا طبی معائنہ کمانڈنٹ اے ایف آئی سی نے کیا، فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی میں داخل کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو سینے میں درد کی وجہ سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا جہاں کمانڈنٹ اے ایف آئی سی نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ کواے ایف آئی سی کے سی سی یومیں داخل کرلیا گیا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی وزیر داخلہ کا علاج کیا جارہا ہے۔
Load Next Story