ملائشین ہائی کمیشن کی رکن کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ملزم سعد وقاص ہائی کمیشن ملائیشیا کی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا سے لے کر اس میں ردوبدل کرکے انہیں بلیک میل کررہا تھا

ملزم سعد وقاص ہائی کمیشن ملائیشیا کی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا سے لے کر اس میں ردوبدل کرکے انہیں بلیک میل کررہا تھا (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملائیشیا کی ہائی کمیشن اسلام آباد مس وینکٹیسوری ایلجندر Venkateswari Alagendra کو بلیک میل کرنے پر ملزم سعد وقاص کو گلشن راوی لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر شعیب وقاص کے نام سے اپنا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا، ملزم سے موبائل فون سمیت بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم سعد وقاص ہائی کمیشن ملائیشیا کی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا سے حاصل کرکے اس میں ردوبدل کرکے انہیں بلیک میل کررہا تھا۔


ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو ملائیشیا کی ہائی کمیشن اسلام آباد مس وینکٹیسوری ایلجندر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی کہ انہیں ایک شخص سعد وقاص جس کا سوشل میڈیا پر شعیب وقاص کے نام سے اپنا اکاؤنٹ ہے وہ انہیں ان کی فیملی تصاویر لے کر بلیک میل کررہا ہے۔

شکایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل محمد سرفراز کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز گلشن راوی لاہور ڈی بلاک خواجہ فرید کالونی میں چھاپہ مارکر ملزم سعد وقاص کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے موبائل فون و دیگر تمام میٹریل اور واٹس ایپ مواد قبضہ میں کرلیا۔

ملزم سعد وقاص ہائی کمیشن ملائیشیا کی فیملی تصاویر سوشل میڈیا سے لے کر اس میں ردوبدل کرکے انہیں بلیک میل کررہا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔
Load Next Story