انگلش فٹبال مانچسٹر سٹی نے یونائیٹڈ کو41سے شکست دیدی

39برسوں میں حریف کے ہوم گراؤنڈ پر صرف چوتھی فتح، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر

پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے سرجیو آگویرو اور پھر یایا ٹورے کے گولزکی بدولت سبقت حاصل کی۔فوٹو:فائل

GILGIT:
انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان اولین سیزن میچ میں مانچسٹر سٹی نے یونائیٹڈ کو4-1سے شکست دے دی، مانچسٹر کے اتحاد اسٹیڈیم میں فاتح ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔

گذشتہ سیزن کی فاتح سائیڈ مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے منیجر ڈیوڈ موئیزکو کلب کیریئر کیسٹی سے پہلے مقابلے میں بڑے مارجن سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے سرجیو آگویرو اور پھر یایا ٹورے کے گولزکی بدولت سبقت حاصل کی، وقفے کے بعد پہلے آگویرو اور پھر نصری نے مزید 2گول کر کے ٹیم کی برتری چار گول کر دی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول وین رونی نے فری کک پر کیا،ٹیم کو اہم اسٹرائیکر روبن وین پرسی کی خدمات حاصل نہیں تھیں جو زخمی ہونے کی وجہ سے سائیڈ لائن ہیں۔




مانچسٹر سٹی کے نئے منیجر پیلیگرینی نے اس فتح پر کہاکہ یہ میچ جیتنے ہمارے لیے لازمی تھا اور ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ یہ39 برسوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سٹی کی صرف چوتھی فتح ہے،اس شکست کے نتیجے میں ڈیوڈ موئیز اب تک سیزن میں ٹیم کو تین مشکل ترین مقابلوں میں سے ایک بھی جتوانے میں سرخرو نہیں ہو سکے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر جہاں چیلسی کے خلاف میچ برابر کیا وہیں اسے لیورپول اور اب مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم اب انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر آ گئی جبکہ مانچسٹر سٹی کی تیسری پوزیشن ہے۔
Load Next Story