خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے عملی جامہ پہنائیں گے نوازشریف

حکومت عام آدمی کی خوشحالی کیلیے کام کرے گی۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے،وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف جمعہ27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانگی سے قبل گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے، اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ حکومت عام آدمی کی خوشحالی کیلیے کام کرے گی۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔


 

 
Load Next Story