تاجر برادری کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنیں گے چیئرمین نیب

نیب میں انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھیج دیئے، جاوید اقبال

نیب میں انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھیج دیئے، جاوید اقبال فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا۔

اسلام آباد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی خدمات کی قدر کرتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔


جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا اور نیب میں انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ انہوں نے ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان کی فلورملزمالکان کو جاری نوٹس بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

داؤد اچکزئی کی قیادت میں وفد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story