سمندری طوفان آئزک نے امريکی رياست لوزيانا ميں تباہی مچا دی

رياست ٹيكساس اور الباما كے بعض حصوں ميں بھی طوفان کی وارننگ جاری...

امريکی رياست لوزيانا ميں سمندری لہريں شہری علاقوں ميں داخل ہو گئيں. فوٹو: رائٹرز

سمندری طوفان آئزک میں امریکی رياست لوزيانا ميں تباہی پھيلا دی ہے، نيو اورلينز ميں گھر ميں پھنسے ہوئے افراد كو ريسكيو اہلكاروں نے بچا ليا۔ بحراوقيانوس ميں آنے والے طوفان سے وسطی امريكا كے ملک ہيٹی اور ڈومينيكن ريپبلک ميں چوبيس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


امريکی رياست لوزيانا ميں سمندری لہريں شہری علاقوں ميں داخل ہو گئيں ۔ نيو اورلينز كے علاقہ بريتھ وائٹ ميں كئی شہری اپنے گھروں ميں محصور ہو كر رہے گئے۔ ريسكيو اہلكاروں نے كشتيوں کی مدد سے پانی ميں پھنسے ہوئے افراد كو ہمراہ محفوظ مقام پر منتقل كيا۔ طوفان کی آمد پر ہزاروں شہريوں كو گھر چھوڑنے كی ہدايت کی گئی تھی تاہم بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں كو چھوڑنے سے انكار كر ديا۔ رياست ٹيكساس اور الباما كے بعض حصوں ميں بھی طوفان کی وارننگ جاری كردی گئی۔
Load Next Story