بھارت میں تین روز میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور معاون پائلٹ معمولی زخمی ہوئے

حادثے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ رہا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں 3 روز کے دوران ایک ہی ریاست میں دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بار حادثے میں عملے کو معمولی چوٹیں آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں ایک اور ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا، تین دن کے دوران یہ دوسرا ہیلی کاپٹر اترکھنڈ میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس بار حادثے میں عملہ محفوظ رہا اور پائلٹ اور معاون پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کو علاقے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔


یہ خبر پڑھیں: بھارتی ہیلی کاپٹر کیبل وائر میں الجھ کر زمین بوس، 3 افراد ہلاک

اتر کھنڈ انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے محو پرواز تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک اور ریسکیو ہیلی کاپٹر اسی علاقے میں کیبل وائر سے الجھ کر زمین بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story