وزیراعظم کا جرمن چانسلر سے رابطہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیوں سے پید ا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیوں سے پید ا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےغیرقانونی اقدام پر بات چیت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ممکنہ جھوٹے فلیگ آپریشن کے خدشے کااظہار کیا۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے آپریشن کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، خوراک اورادویات کی شدید کمی ہے جب کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانیں بچانے کے لئے تشویشناک صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا، بھارتی اقدامات خطے میں امن واستحکام کے لئے شدید خطرہ ہیں۔
Load Next Story