نواب شاہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 21 ملزمان گرفتار

ملزمان کا تعلق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 21 ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔


پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر نواب شاہ کے علاقے سنتا سنگھ اور پریل شاہ میں چھاپے مارے گئے اور اس دوران کراچی سے تعلق رکھنے والے 21 ٹارگٹ کلرز کو بھاری تعداد میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے خوف سے کئی ٹارگٹ کلرز اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان اندرون ملک روپوش ہوچکے ہیں، چند روز قبل مری سے بھی پولیس نے 3 مختلف ہوٹلوں میں چھاپے مار کر کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق سنی تحریک اور لیاری گینگ وار سے تھا۔
Load Next Story