تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی کا توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کا مطالبہ
توہین رسالت کا موجودہ قانون اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، صدر پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت کا موجودہ قانون اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اس میں ترمیم ہونی چاہئے۔
قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایسے پاکستان کی نوید سنائی تھی جہاں ملک کے تمام شہری چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو برابری کا حق حاصل تھا لیکن آج ہماری زمین پر کہیں بھی قائد کے پاکستان کا وجود نہیں، صورت حال یہ ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کا فیصلہ بھی واشنگٹن میں ہوتا ہے۔
تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا کے کئی ممالک بالخصوص پاکستان میں مذہب کو اقتدار کے حصول کے لئے استعمال کیاجاتا ہے، ہمارے ملک کی اقلیتوں نے پاکستان کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی نہ ہی وہ کسی بھی ملک دشمن سازش میں ملوث ہوئے، انہیں بھی اپنے نمائندوں کے انتخاب کا براہ راست موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا موجودہ قانون اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اس لئے اس میں ترمیم ہونی چاہئے۔