امیتابھ بچن نے ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج دلیپ کمار کی عیادت کی
گزشتہ روز دلیپ کمار کو آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کیا گیا تو امیتابھ بچن نے سب سے پہلے ان سے ملاقات کی
MIRANSHAH:
امیتابھ بچن لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج دلیپ کمار سے بگ بی امیتابھ بچن نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
دلیپ کمار گزشتہ کئی دنوں سے دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور جب گزشتہ روز انہیں آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کیا گیا تو سب سے پہلے امیتابھ بچن نے ان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ میں نے دلیپ کمار صاحب کو پہلے کبھی ایسی حالت میں نہیں دیکھا ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق وہ تھوڑے بہت چڑ چڑے بھی ہوگئے ہیں۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ دلیپ کمار مجھے دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور جب میں نے اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دیا تو انہوں نے مضبوطی سے میرا ہاتھ کافی دیر تک تھامے رکھا، امیتابھ کا کہنا تھا کہ وہ دلیپ کمار صاحب کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو کر گھر آجائیں۔