عالیہ بھٹ کا ’پراڈا‘ میڈم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے گانوں کا چربہ
بھارتی بینڈ نے انتہائی بھونڈے پن سے ملکہ ترنم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے گانے چوری کیے ہیں
آج کل عالیہ بھٹ ایک بار پھر متنازعہ خبروں کی زد پر ہیں کیونکہ انہوں نے پہلی بار کسی غیر فلمی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے پرانے گانوں کا چربہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر 'دوربین' بینڈ کی نئی میوزک ویڈیو 'پراڈا' ریلیز کی گئی ہے جس میں عالیہ بھٹ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلی غیر فلمی ویڈیو ہے جس میں عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ لیکن یہ کوئی اوریجنل ویڈیو نہیں بلکہ ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے 'کالے رنگ دا پراندا' اور مشہور پاکستانی میوزیکل گروپ 'وائٹل سائنز' کے 27 سال پرانے گانے 'گورے رنگ کا زمانہ' کی بھونڈی نقل ہے۔
'کالے رنگ دا پراندا' ملکہ ترنم نورجہاں نے 1980 کے عشرے میں پنجابی فلم 'مالکہ' کےلیے گایا تھا:
https://www.youtube.com/watch?v=VZXUCMjppNA
جبکہ 'گورے رنگ کا زمانہ' مرحوم جنید جمشید نے وائٹل سائنز کے سب سے پہلے میوزک البم کےلیے گایا تھا جو 1989 میں ریلیز ہوئی اور پاکستانی پاپ میوزک میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی:
https://www.youtube.com/watch?v=1DN0hcFtr7g
انڈین بینڈ 'دوربین' کی پہلی مشہور میوزک ویڈیو 'لیمبرگینی' تھی:
https://www.youtube.com/watch?v=5X7WWVTrBvM
لیکن یہ بھی مشہور پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر کے پنجابی گانے 'چٹّا ککڑ بنیرے تے' کا چربہ تھی:
https://www.youtube.com/watch?v=J2ywrofEZLU
اصل اور نقل سننے کے بعد قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارتی موسیقاروں نے کس بھونڈے پن سے پاکستانی موسیقی کی چربہ سازی کی ہے۔