وزیراعظم نے بڑے منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے مشیر خزانہ
221 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں جس سے کمزور طبقوں کو فائدہ ہوگا، عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے 950 ارب روپے ترقیاتی پروگراموں کیلیے رکھے ہیں اور وزیراعظم نے بڑے منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر مشیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 221 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں جس سے کمزور طبقوں کو فائدہ ہوگا، بہت عرصے کے بعد ایکسپورٹ اب بڑھی ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 600 ملین ڈالر سے کم ہوگیا ہے جب کہ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی پروگراموں میں تیزی لائیں گے، حکومت نے 950 ارب روپے ترقیاتی پروگراموں کے لیے رکھے ہیں اور وزیراعظم نے بڑے منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ان ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کی زندگی پر اثر پڑے گا، ان منصوبوں کے ساتھ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔