فلم کو فلم ہی رہنے دیا جائے کارٹون نہ بنایا جائے جیا پرادھا
سیاست میں قدم رکھنے کے بعد فلمی زندگی میں بہت فرق پڑا،اداکارہ کی گفتگو
ماضی کی ممتازبھارتی اداکارہ جیاپرادھانے کہاہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔
بھارتی فلم ڈائریکٹرپرکاش مہراکی فلم شرابی میں کیا ہوا کام مجھے بذات خودبھی پسندہے اس کے ڈائیلاگ نے حقیقی زندگی میں عجیب سارنگ بھر دیا تھا اور اس فلم کے بعدزندگی میں ایک عجیب سی تبدیلی پیداہوئی ہے جوآج بھی محسوس ہوتی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری آج بھی معیاری کام کررہی ہے مگر70 اور 80 کی دہائی میں جوفلمیں بنی ہیں وہ بے مثال ہیں اب بہت کچھ آرٹیفیشل ہے اس وقت ایسا لگتا تھا کہ فلم کی کہانی میں زندگی کے رنگ پنہا ہوں میں سمجھتی ہوں کہ فلم کوفلم رہنے دیاجائے تو بہتر ہے اسے کارٹون نیٹ ورک نہ بنایاجائے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشوردا ، محمد رفیع، لتا منگیشکر،آشابھوسلے،نے اپنی آوازکے جادوسے کرداروں میں رنگ بھرے ہیں جب کہ شاعری کابھی جواب نہیں تھااب بہت سی چیزیں ماضی کے جیسی نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں جیاپرادھاکاکہنا تھا کہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعدفلمی زندگی میں بہت فرق پڑاہے مگرآج بھی میں فلم کے لیے دیانت داری سے کام کرناچاہتی ہوں تاکہ نئی نسل کوفائدہ پہنچ سکے۔