پریانکا چوپڑا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
1982ء میں پیدا ہوئیں، 2002ء میں تامل فلم سے کیرئیر شروع کیا
بولی ووڈ کی حسین اور خوبصورت اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنی بہترین اداکاری اور پر کشش شخصیت کے طور پر بہت تیزی سے شہرت حاصل کی وہ بہترین صلاحیتوں کی مالک اور اپنے کام سے بے حد سنجیدہ رہی ہیں۔
فلموں میں کردار کے لیے وہ اپنی چوائس پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں کردار پسند نہ آئے تو انکار کردیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے جو بھی فلمیں سائن کیں بہت سوچ سمجھ کر، ان کے کیے ہوئے کردار عوام میں مقبول ہوئے، وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کہلاتی ہیں 18 جولائی 1982کو بھارت میں پیدا ہونے والی پریانکا چوپڑہ کے والدین انڈین آرمی میں فزیشن ہیں، 2005میں انھوں مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور وہ'' مس ورلڈ'' کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئیں، یہ ان کی پہلی کامیابی تھی،2002میں انھوں نے تامل فلم سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا،اسی سال فلم'' ہیرو'' میں بھی انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا، لیکن فلم ''انداز'' ان کی پہلی ہندی فلم تھی جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں انھیں بہترین ادکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ2005میں ان کی ایک اور فلم''اعتراض''' نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
اس فلم میں بھی انھیں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا پریانکا کی فلم ''کرش'' اور ''ڈان'' میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت کی بلندی پر پہنچیںکرش میں رتیک روشن اور ڈان میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے،2008میں فلم'فیشن''2009میں ''کمینے'' میں اداکاری کا مظاہرہ کیا،2011میں ''کلر'' سات خون معاف، جب کہ2012میں'' برفی'' ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں، برفی میں رنبیر کپور ہیرو تھے، جب کہ فلم ''اگنی پت'' میں انھوں نے رتیک روشن کے ساتھ انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا، انھوں نے متعدد ریالٹی شوز میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیے،وہ بھارت کے مختلف اخبارات میں کالمز بھی تحریر کرتی ہیں۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ پریانکا نے بطور گلوکاری بھی شہرت حاصل کی انھیں گلوکاری کا شوق تو تھا لیکن مواقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے شوق کی تکمیل نہ کرسکیں 2012 میں انھوں نے پہلا گانا''ان مائی سٹی'' گایا، جو بے حد مشہور ہوا، ان کا دوسرا گانا''ایگزارٹک'' بھی سننے والوں میں مقبول ہوا2013میں بھی ان کا ایک گیت بہت مشہور ہوا2010میں انھوں نے بچوں کی فلاح بہبود کے لیے اہم کام انجام دیے انھیں یونیسیف کی جانب سے گڈ ول ایمبیسیٹر مقرر کیا گیا،فلم'' فیشن'' میں پریانکا کو بہترین اداکاری پر چار ایوارڈ دیے جس میں نیشنل، آئیفا، فلم فئیر اسکرین اور اپسرا ایوارڈ قابل ذکر ہیں۔
ان کی ایک اور فلم ''دوستانہ'' کیرئیر کی ہٹ فلم ثابت ہوئی، پریانکا چوپڑہ ان دنوں بہت سی فلموں میں کام کررہی ہیں ان میں ''کرش تھری'' اور ''غنڈے'' شامل ہے، کرش تھری میں رتھیک روشن اور غنڈے میں رنو یر سنگھ، ارجن کپور نے کردار ادا کیے ہیں،یہ فلم نومبر میں جب کہ ''غنڈے'' اگلے برس ریلیز ہوگی۔پریانکا کا کہنا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار قبول کروں جومیرے چاہنے والوں کو پسند آئیں اور انھیں عوامی سطح پر بھی سراہا جائے، ابھی تک میں نے اس بات کو مد نظر رکھا ہے صرف ان کرداروں کو قبول کروں جو میرے فنی کیرئیر میں یاد گار ثابت ہوں۔