بدین گرلز اسکول 8 ماہ سے بند طالبات کا احتجاج

300 طالبات تعلیم سے محروم، لیڈی ٹیچرز گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ

محکمہ تعلیم نے اسکول کھلوانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔۔فوٹو: ایکسپریس/ فائل

بدین کے تحصیل گولارچی کے نواحی گائوں میں 8 ماہ سے پرائمری گرلز اسکول کی بندش کے خلاف طالبات نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورمحکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کاڈی قاضیہ پل گوٹھ فتح آبادی میں 4 کمروں پر مشتمل پرائمری گرلز اسکول 8 ماہ سے بند پڑا ہوا ہے،خواتین اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتی ہیں۔اسکول بند رہنے سے 300 طالبات کا مستقبل تباہ ہو کر رہ گیا ۔محکمہ تعلیم نے اسکول کھلوانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔




گوٹھ کے مکینوں فتح علی تالپر احتشام ٹالپر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گرلز اسکول محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے باعث گزشتہ 8 ماہ سے بند پڑا ہوا ہے،گوٹھ کی بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انھوں نے صوبائی وزیرتعلیم نثار کھوڑو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story