ٹھٹھہ بدامنی کا گڑھ بن گیا مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار
شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے، پٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کرنیو الے2 مسلح افراد گرفتار
BAHAWALPUR:
ضلع ٹھٹھہ بدامنی کا گڑھ بن گیا، لوگ راتیں جاگ کر گزارنے لگے، پٹرول پمپ کے کیشیئر کو لوٹنے کی کوشش ناکام، مقابلے میں2 ڈاکو گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے 10 کلو میٹر دور چھتو چنہ کے نزدیک 2 مسلح افراد پٹرول پمپ کے عملے کو یرغمال بنا کر کیشیئر احمد کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ اطلاع پر سی آئی اے پولیس وہاں پہنچ گئی، ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ملزمان جمیل بروہی اور خادم بروہی نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انھیں گھیر کر گرفتار کر لیا۔
آفتاب جاگیرانی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ڈاکوئوں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی مائوزر برآمد کیے ہیں۔ ضلع ٹھٹھہ لوٹ مار کی وارداتوں کا گڑھ بن گیا، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے، ایک ہفتے کے دوران درجنوں افراد سے 6 موٹرسائیکل، 20 موبائل فونز اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔ مگر ابھی تک پولیس نے کسی بھیملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔ چوری کی روز مرہ کی وارداتوں کے باعث مکلی کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے، اور لوگ راتیں جاگ کر گزارنے لگے ہیں۔