چرچ میں دھماکے مذہبی فسادات کی سازش ہیں شبیر قائمخانی

ہلاک شدگان اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے مختلف شہروں میں شمعیں روشن

دکھ اور مشکل کی گھڑی میں ایم کیو ایم مسیحی برادری کیساتھ ہے۔شبیر قائم خانی۔فوٹو: فائل

BAHAWALPUR:
پشاور چرچ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے ایم کیو ایم میرپورخاص کے زیر اہتمام زونل آفس پر شمعیں روشن کی گئیں اور دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا۔

جس میں جوائنٹ زونل انچارج فیروز خانزادہ و اراکین زونل کمیٹی و دیگرذمے داران نے شرکت کی، اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی گئی۔ تعزیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد قائمخانی نے کہا کہ اس دکھ اور مشکل کی گھڑی میں ایم کیو ایم مسیحی برادری کیساتھ ہے۔




شرکا سے فادر عابد حبیب نے بھی خطاب کیا۔ دوسری جانب ٹنڈوالہیار میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سانحہ پشاور میں ہلاک افراد کی یاد میں قلعہ چوک کے مقام پر شمعیں روشن کرنیکی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اجتماع میں زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی، پادری ندیم مسیح، پادری رنشی، کلیم مسیح، مارشل اور دیگر کی زیر قیادت مسیحی نوجوانوں اور خواتین کے وفد، تاجر اتحاد کے صدر عبدالحمید قریشی ودیگر نے شرکت کی۔
Load Next Story