جونیئر ہاکی پاکستانی ٹیم آج بھارت سے مقابلہ کرے گی
روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کرکے فتح حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں،منظورالحسن
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ بدھ کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
6 ملکی ایونٹ میں گرین شرٹس نے شاندارکارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوریا کو 3-0 سے زیر کرنے کے بعد انگلینڈ کو6-2 سے آئوٹ کلاس کیا، چیف کوچ منظورالحسن کا کہنا ہے کہ ابتدائی2 مقابلوں میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے، روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کرکے فتح حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ دوسری جانب سابق اولمپئنز نے پاکستان ٹیم کو گولڈ میڈل کیلیے فیورٹ قرار دیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں کوریا اور انگلینڈ کا شمار دنیا کی مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے، ان کے خلاف گرین شرٹس کی کامیابی خوش آئند رہی،انھوںنے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں 2 بار خسارے میں جانے کے باوجود نتیجہ اپنے حق میں کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑی مقابلوں کے دوران خامیوں پر قابو پاکر فتح حاصل کرنے کا ہنر سیکھتے جا رہے ہیں۔
ایک سوال پر طاہر زمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے ہمیشہ سنسنی خیز ہوتے ہیں،بدھ کا میچ بھی دلچسپ رہے گا، پاکستانی ٹیم کی جیت کے 60 اور بھارت کے40 فیصد امکانات ہیں۔ سابق کپتان محمد عثمان نے کہا کہ سلطان جوہر کپ میں بھارت کے8 سینئر کھلاڑی شریک ہیں، دوسری ٹیمیں بھی اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، کوریا اور انگلینڈ جیسی سائیڈزکے خلاف کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔ ریحان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جونیئر ٹیم میں شامل متعدد کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن کر مستقبل میں اپنے کھیل سے سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔ خواجہ جنید نے کہا کہ سلطان جوہر کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل2 کامیابیاں خوش آئند ہیں، بھارت کے خلاف بھی ہم فتح سمیٹنے میں کامیاب رہے تو وثوق سے کہتا ہوں کہ قومی ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گی۔