مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گر کر تباہ 7 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک کم سن بچہ شامل ہے
مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس بارش کے باعث پھسل کر 800 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پونچھ سیکٹر سے شاہردہ شریف کے معروف مزار جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس سڑک پر پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر کر تباہ ہو گئی۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان نے کہا کہ مسافر بس حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک کم سن بچہ شامل ہے۔ بس میں 32 افراد سوار تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 زخمیوں میں سے 11 کی حالت نازک ہے جنہیں سری نگر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد پاذر، سفینہ، عبدالقیوم، محمد راشد، منشی بیگم، مسرت بی بی اور کنیزہ کے نام سے ہوئی ہے۔