مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں کمشنرکراچی

کمشنر آفس قانون نافذ کر نے والے اداروں کے درمیان رابطے کے فرائض بھی انجام دیتا ہے،شعیب صدیقی

شعیب صدیقی کا کراچی جیم خانہ میں 99 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس لاہور کے زیر تربیت افسران سے خطاب۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان کو آرڈینیشن ، ٹریفک مینجمنٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور آبادیوں کے پھیلاؤ کے ساتھ انکروچمنٹ میں اضافہ اور اشیامیں ملاوٹ کراچی شہر کے بڑے مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے حکومت نہ صرف ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیم خانہ میں 99 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس لاہور کے زیر تربیت افسران سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے افسران کو انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، کمشنر کراچی نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے حالات کے پیش نظر کمشنر آفس قانون نافذ کر نے والے اداروں کے درمیان رابطے کے فرائض بھی انجام دیتا ہے، انھوں نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انھیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر نے کے لیے کراچی ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ۔
Load Next Story