طالبان کی رابطہ کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے منور حسن

حکومت دو قدم آگے بڑھ کرطالبان رہنمائوں کواعتماد میں لے، مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے،امیر جماعت اسلامی

قوم معصوم شہریوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کرتھک گئی ہے،سید منور حسن فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے طالبان کے بڑے گروپوں کے کمانڈروں کے اجلاس میں حکومت سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے رابطہ کمیٹی کے قیام کی میڈیا رپورٹس کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کوبھی دوقدم آگے بڑھنے اورطالبان رہنمائوںکو مکمل اعتماد میں لینے کا مشورہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اے پی سی کے فیصلوں پرعمل درآمد کے لیے فوری طور پرمذاکراتی کمیٹی تشکیل دے ۔

قوم معصوم شہریوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کرتھک گئی ہے اب مزید قتل عام کو برداشت کرنے کاکسی میں حوصلہ نہیں۔حکومت کواناپرستی اورسرد مہری چھوڑ کر امن عمل کو آگے بڑھانا چاہیے ۔




وہ منگل کو منصورہ میں میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ منور حسن نے کہا کہ بے گناہ لوگ اسی طرح دہشت گردی کانشانہ بنتے رہے تو اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کو تقویت ملے گی اور خطے میں دہشت گردوں کا راج ہوگا۔
Load Next Story