اسلام آباد لاک ڈاؤن رہبر کمیٹی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر اتفاق نہ ہوسکا

شہباز شریف کی خرابی صحت کے باعث جمعرات کو ہونیوالی اے پی سی موخر کرنیکا فیصلہ، نئی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا

اسلام آبادمارچ جے یو آئی کا فیصلہ ہے،نیربخاری،وزیر اعظم کشمیر بیچ چکے ،ایک ماہ میں بڑے فیصلے ہونگے،اکرم خان درانی

رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے چارٹرآف ڈیمانڈپراتفاق نہ ہوسکا۔

کنویئر اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی نوجماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔رہبر کمیٹی نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی تجاویزپر اتفاق نہ سکا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام تجاویز پر متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ اے پی سی میں رکھا جائے گا۔


سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے اکتوبرمیں اسلام آبادمارچ کو جے یو آئی کا فیصلہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی اعتماد میں لے گی تو اے پی سی میں فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں کنوینئر رہبرکمیٹی اکرم درانی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے چارٹرآف ڈیمانڈجمع کرادیے ہیں انھیں اکٹھا کرکے اے پی سی میں رکھیں گے۔شہبازشریف کی بیماری کے باعث اے پی سی 29اگست کونہیں ہوگی۔ نئی تاریخ بعد میں دینگے۔
Load Next Story