بنوں میں سکیورٹی اہلکاروں پر راکٹوں سے حملہتین اہلکارزخمی ہوگئے

سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے

بنوں کے علاقے جاتی خیل قلعے میں سکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم سمت سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل


بنوں میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے جاتی خیل قلعے میں سکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم سمت سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا


حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے

Load Next Story