ملیحہ لودھی کی صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا سے ملاقاتمسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
عالمی برادری کو کشمیری عوام کو انکا جائز حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی
FALLUJA:
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے،بھارت کے غاصبانہ تسلط نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے، عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے کردار ادا کرے۔