من موہن سنگھ نے وزیراعظم نوازشریف سے نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی

نواز شریف سے ملاقات میں خطے میں جاری كشیدگی پر بات چیت كروں گا، بھارتی وزیراعظم

خطے كے بہتر مفاد كے لئے نواز شریف کے لئے علاوہ ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور نیپال كے سربراہان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات كروں گا، من موہن سنگھ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔


اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس میں شركت كے لئے روانگی سے قبل نئی دہلی میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے من موہن سنگھ نے نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے كے بہتر مفاد كے لئے وہ نواز شریف کےعلاوہ ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور نیپال كے سربراہان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات كریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے ملاقات میں خطے میں جاری كشیدگی پر بات چیت كریں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی دونوں رہنماؤں كی ملاقات كی تصدیق كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملاقات نیویارک میں جاری اقوام متحدہ كے اجلاس كے دوران 29 ستمبر كو ناشتے كی میز پر ہوگی۔
Load Next Story