ہمیں لوگوں نے امن لانے کے لئے ووٹ دیا ہے جنگ لڑنے کے لئے نہیں عمران خان

اے پی سی میں امن کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا موقع بھی ملنا چاہئے، چیرمین تحریک انصاف

لوگوں کے خون پر سیاست نہ کی جائے۔ ہم سب کا مقصد امن کا قیام ہے۔، عمران خان۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں لوگوں نے ووٹ دیا ہے امن لانے کے لئے جنگ لڑنے کے لئے نہیں۔ اے پی سی میں امن کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا موقع بھی ملنا چاہئے۔


لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 170 واقعات ہوئے، گزشتہ 9 سال کے دوران 50 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔ 9 برس پہلے ملک کے حالات کیا تھے اور اب کیا ہیں۔ عوام نے ہمیں امن کے لئے مینڈیٹ دیا ہے جنگ لڑنے کے لئے نہیں، ایسی صورت حال میں وہ یہ کہیں گے کہ لوگوں کے خون پر سیاست نہ کی جائے۔ ہم سب کا مقصد امن کا قیام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوتھی اے پی سی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا فیصلہ کیا، اگر اے پی سی نے امن کا فیصلہ کیا تو اس کا موقع بھی ملنا چاہئے۔ اگر ملٹری آپریشن کامیاب ہوجائے تو فوج کارروائی کرتی رہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکا نے قطر میں طالبان کا دفتر کھلوایا، حکومت بھی اسی طرز کے اقدامات کرے تاکہ مذاکراتی عمل واضح ہوسکے اور پھر بھی دہشتگردی کا واقعہ ہو تو اس کے ذمہ داروں کے بارے میں پوچھا جاسکے۔
Load Next Story