ترکی میں پل منہدم دو شہری اور گاڑیاں دریا میں گرنے کی ویڈیو وائرل
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دو افراد معمولی زخمی ہوئے
ترکی کے شہر صامسون میں ایک چھوٹے پل کا آخری حصہ اچانک ٹوٹ کر گرگیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں اور دو راہگیر دریا میں بہہ گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں ایک دریا کے اوپر بنے پل سے ایک بزرگ شخص کو ان کا عزیز پل پار کرا رہا تھا کہ اچانک پل کا آخری حصہ ٹوٹ کر دریا میں گر گیا اور دونوں افراد بھی ملبے کے ساتھ دریا میں جا گرے۔
پل کے آخری حصے کے ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں کھڑی گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں اور پانی میں ڈوب گئیں اور لوگ جمع ہونے لگے جب کہ قریب موجود ایک کتا بھی صورتحال کو بھانپ کر جائے حادثہ پر آگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
https://youtu.be/jkMr6wdnD_0
ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے دو راہگیروں اور گاڑیوں کو نکالا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تمام واقعہ فلم بند ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔