وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفیٰ
عمران خان نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے لئے نامزد کیا ہے۔
KARACHI:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں پارٹی چیرمین عمران خان نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے لئے جہانگیر ترین کو نامزد کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو زیدہ فعال اور یکسو ہوکر نبھانے کے لئے عہدے سے استعفیٰ دیا، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ جہانگیر ترین کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے لئے نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو ایک ساتھ حکومتی اور پارٹی عہدے رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے تاہم دونوں رہنماؤں نے استعفے دینے سے انکار کردیا تھا۔